علی ساہی: سگریٹ فروشوں پر ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ، ایکسائز نے شہرمیں سگریٹ فروشی کرنے والے 8 ہزار کے قریب سگریٹ وپان شاپس اورکریانہ سٹورز کا ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ ٹوبیکوٹیکس کے معمولی ریٹس ختم کرکے نئے ریٹس منظوری کےلئے حکومت کو بھجوا دئےگئے۔
سالانہ ٹوبیکو ٹیکس لگانے کےلئے ایکسایز نے 29سو پان شاپس وسگریٹ شاپس اور5 ہزار کریانہ سٹورز کاڈیٹا فوڈ اتھارٹی سے حاصل کرلیاہے۔ شہرمیں سگریٹ وپان شاپس اور کریانہ سٹورز کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کےایکسائز انسپکٹرزسے سروے بھی کریں گے۔
ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ سالانہ ٹوبیکو ونڈ فیس کے نفاز کے لئے ریٹس ریوائز کرکے سمری منظوری کےلئے سیکریٹری ایکسایزکوبھجوا دی ہے۔ٹوبیکو ٹیکس کا نفاز شاپس پر کام کرنے والے ملازمین کے حساب سے عائد کیا جائے گا۔ٹوبیکو ونڈ فیس 5 ہزار سے 50 ہزار تک عائد کرنے کی سمری بھجوائی ہےجس میں ہاکر کو500سو روپے سالانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
1ملازم کے ساتھ کام کرنے والے دوکاندارکو 15ہزار اسی طرح 3 یااس سے زیادہ ملازمین کے دوکاندار کو 50ہزار ٹیکس ادا کرنے کی سمری بھجوائی گئی ہے۔اس سے پہلے 50روپے سے 500سو روپے تک معمولی فیسیں تھیں اور وصولی کے لئے کوئی میکانزم نہیں تھا۔حکومت نے رواں مالی سال میں ایکسائز کوسگریٹ فروشوں سے ٹیکس عائد کرنے کا ٹاسک ایکسائزکو دیا ہے۔