ویب ڈیسک: دنیا میں مشہور شخصیات کے ہم شکل سامنے آ چکے ہیں ، اب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ہم شکل بھی منظر عام آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں جبکہ کچھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
مولانا طارق جمیل کا ہم شکل شخص ان سے کافی مشابہت رکھتا ہے، یہی نہیں طارق جمیل کے ہم شکل نے ڈریسنگ بھی ان کے جیسی کر رکھی ہے جسے دیکھ کر مولانا خود بھی حیرانی کے ساتھ خوش مزاجی کا اظہار کر تے دیکھے جا سکتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم مشکل شخص کیساتھ ملاقات#molanatariqjameel, pic.twitter.com/4bxBGWoaXQ
— Mahrani (@Mahrani90809546) August 26, 2021
ایک شخص مولانا طارق جمیل کو بتا رہا ہے کہ ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے کچھ لوگ انہیں مولانا سمجھ کر مصافحہ کر کے چلے گئے۔اس شخص نے مولانا کو مزید بتایا کہ جب ہم ایک ہوٹل پر چائے پینے کے لئے گئے تو آپ کے ہم شکل نے ہوٹل پر کام کرنے والے شخص سے چائے لانے کا کہا تو اس نے انہیں مولانا سمجھ کر جواب دیا کہ چائے کیا میں تو آپ کے لئے پراٹھا بھی لاتا ہوں۔