ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت

نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت، نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے  تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منسوخی  کیلئے نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں  ایڈیشنل سیشن جج کا چھ ملزمان کو ضمانت دینے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے،  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  عدالت نے ضمانت دیتے وقت سپریم کورٹ کے طے کردہ قوانین کو نظر انداز کیا،یہ ملزمان موقع واردات پر موجود تھے، ملزم امجد کے زخمی ہونے سے متعلق اسپتال میں حقائق چھپائے گئے، ملزمان نے ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی ضمانت منسوخی کے حقائق کو بھی چھپایا،ملزمان شوکت مقدم کو دھمکا رہے ہیں،  عدالت سے استدعا کی گئی  کہ درخواست ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، ایڈیشنل سیشن جج کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے چھ ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے،