ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر168 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے جسکے باعث ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قدر میں استحکام کے لیے اقدامات کرے۔

دوسری جانب  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونا بھی مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوگیا، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ،بایئس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 5 ہزار 691 روپے کا ہوگیا،اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 887 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قئمت 1400 روپے برقرار رہی.

Malik Sultan Awan

Content Writer