لاہورکے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سوناکتنے کا ہوگیا

لاہورکے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سوناکتنے کا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کاروباری  ہفتے کے تیسرے روز لاہور کےصرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوگیا،چاندی کی فی تولہ قئمت 1400 روپے برقرار رہی.

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوگیا، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ،بایئس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 5 ہزار 691 روپے کا ہوگیا،اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 887 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قئمت 1400 روپے برقرار رہی.

گزشتہ ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں1200 روپےفی تولہ کمی ہوئی جبکہ خالص 24قیراط فی تولہ سونا1لاکھ17ہزار300روپےکاہوگیا،22قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 1لاکھ7ہزار525روپے ہوگئی،چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے مقرر ہوئی۔دوسری جانب  عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالرکی کمی سے1935ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔قبل ازیں صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

قیمتیں 1100 روپے فی تولہ بڑھنے سے خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 19 ہزار 600 روپے کا ہوگیاتھا اور بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 358 روپے کا ہوگیاتھا۔ اسی طرح اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 387 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 1960 ڈالر رہا۔

جیولرز برادری کا کہنا تھاکہ عالمی سرمایہ کار دیگر شعبوں کے مقابلے میں سونے کی تجارت پر سرمایہ کاری کو زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں۔ اس لئے سونے کی خریداری کا رجحان بڑھا ہے جس کے باعث بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer