شاہدرہ کالا خطائی روڈ پر نوجوان قتل

شاہدرہ کالا خطائی روڈ پر نوجوان قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)سوا کھرب کا پولیس بجٹ بھی بزدار سرکار کو سہارا نہ دے سکا، بزدار سرکار کے محفوظ پنجاب کے دعوے ہوا ہوگئے، پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، قتل کی ایک اور واردات میں نوجوان سے زندگی کی سانسیں چھین لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بزدارسرکارکے محفوظ پنجاب کے دعوے اُلٹ ثابت ہونے لگے ہیں۔باقی محکموں سے تنخواہیں اضافی ہونے اور سواکھرب سے زائد کابجٹ ہونے کے باوجودپھربھی پولیس شہریوں کوتحفظ دینے میں ناکام ، پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔

لرزہ خیزواردات  شاہدرہ کالا خطائی روڈ پر پیش آئی جہاں نوجوان کو قتل کردیا، لواحقین نے حصول انصاف کے لئےلاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف سراپا احتجاج کیا، احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہوگیا،شہر کا داخلی اور خارجی راستہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ پولیس کی کارکردگی سے شہریوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے، خواتین، بچے مارے خوف کے ذہنی طور پر ڈرے، سہمے ہوئے ہیں، روزانہ 9 خواتین سے زیادتی، 3 کم عمر بچے بچیوں سے بدفعلی کے واقعات سامنےآنے لگے، چوری ڈکیتی رہ زنی کی وارداتیں شہریوں کے لئے درد سر بن گئیں.

تمام حفاظتی اقدامات کیمروں سے مانیٹرنگ   کے باوجود25 افراد اغواہورہے ہیں۔ پولیس کے مختلف ونگز قائم کرنے کے باوجود 9خواتین سے زیادتی کی جاتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر3کم عمربچے بھی زیادتی کانشانہ بن رہے۔کوئی بڑاسانحہ ہونے کے بعدپولیس متحرک اورمعاملہ ٹھنڈاہونے پرپھرسوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے جرائم کا گراف اوپر جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer