پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی کرپشن کی راہیں مزید آسان کردیں

پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی کرپشن کی راہیں مزید آسان کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی کرپشن کی راہیں مزید آسان کردیں، سرکاری خزانے سے خریداری کے لئے پپرا رولز میں سختی کی بجائے مزید نرمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی کرپشن کی راہیں مزید آسان کردیں، سرکاری خزانے سے خریداری کے لئے پپرا رولز میں سختی کی بجائے مزید نرمی کردی گئی۔  صرف کوٹیشن پر سرکاری خریداری کی اجازت 1 لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ کردی گئی، من پسند 3 کوٹیشن پر دو لاکھ تک خریداری کی جا سکے گی، اخباری اشتہار کے بغیر 30 لاکھ تک کے ٹینڈرز جاری کئے جا سکیں گے۔

 

 پیٹی کیش کی شرح 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کردی گئی، پیٹی کیش خریداری کے لئے کسی کوٹیشن کی بھی ضرورت نہیں ہو گی، پنجاب حکومت نے پپرا رولز میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 واضح رہے کہ پنجاب میں دو سو ارب روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں، فراڈ، پر آڈٹ رپورٹ میں چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق مواصلات، ہاؤسنگ، آبپاشی، بلدیات ، انرجی ، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبے میں اربوں کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جس میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ٹھیکوں میں من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا گیا۔

 دوسری جانب حکومت پنجاب کا کارنامہ سامنے آگیا، تبدیلی سرکار نے شہر لاہور میں نیا شہر بسانے کے پراجیکٹ میں لاہور کےسٹیک ہولڈرز کو نظر انداز کردیا ہے۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ میں کراچی کے ممبرز نامزد کردئے ہیں۔عقیل ڈھیڈی اور عارف حبیب کا کراچی سے تعلق ہے ۔ لاہور سے صرف گارڈ گروپ کے چئیرمین افتخار علی ملک کو شامل کیا گیا

Shazia Bashir

Content Writer