ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ عمران خان کو ہٹلر نہیں بننے دیں گے‘‘

’’ عمران خان کو ہٹلر نہیں بننے دیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بلز کے نام پر حکومت اور اپوزیشن ایک بار پھر آمنے سامنے آگئیں،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی گرما گرمی جاری ہے، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کہتے ہیں کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کے نام پر عمران خان کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سال ہو گیا لیکن نیب میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکا، مجھے گرفتار بھی کیا گیا، جیل میں بھی رکھا گیا۔ آج ضمانت کے بعد میری ساتویں پیشی تھی، حیلے بہانے کر کے نیب ہر بار نئی تاریخ لے لیتا ہے جب کہ سپریم کورٹ میں نیب کا مؤقف ہے کہ احتساب عدالتیں فیصلے نہیں کرتیں اس لیے تاخیر ہو رہی ہے، لیکن نیب کو جھوٹ گھڑنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اس لیے ہر بار یہ نئی تاریخ لے لیتے ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کا جرم بار بار کروں گا، کیا شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک ہے لیکن کھیلوں کا انفرااسٹرکچر تعمیر کرنا کرپشن ہے؟مراد سعید کا نام لیے بغیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیر مواصلات بتائیں کہ ڈیڑھ سال قبل بنائی جانے والی جے آئی ٹی کہاں گئی، اس جے آئی ٹی کا جے بھی سامنے نہیں آیا، حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ مخالفین کی کردار کشی کرو۔

احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہی، جہانگیر ترین کو رات کی تاریکی میں فرار کرایا تھا تو آپ نے این آر او دے دیا تھا۔ وزیر صحت کو دوائی اسکینڈل میں ہٹا دیا لیکن پارٹی کا عہدہ دیا تو آپ نے این آر او دیا، عمران نیازی نے چینی، شوگر مافیا کو این آر او دے دیا۔  ایف اے ٹی ایف کے نام پر پاکستان کو فاشسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے۔ ایف اے ٹی ایف کے نام پر عمران خان کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔  سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے فیٹف کو شکست نہیں دی بلکہ ایسے نظام کو شکست دی جو حکومت بلڈوز کرنا چاہتی تھی۔

یاد رہے منگل کے روز سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پیش کیے جانیوالے بلز کو مسترد کردیا گیا تھا۔جس پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کرکے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer