قومی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول طے پاگیا

 قومی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) دورہ انگلینڈ سے قومی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول طے پاگیا ۔

قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر اکٹھے واپس آئے گا،قومی اسکواڈ خصوصی طیارے سے مانچسٹر سے وطن واپس آئے گا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز مانچسٹر میں کھیلی جائے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز اٹھائیس تیس اگست اور یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم آج بدھ کےروز ساوتھمپٹن سے مانچسٹر پہنچے گی،قومی اسکواڈ دو ستمبر کو مانچسٹر سے لاہور پہنچے گا۔

دوسری جانب پاکستان اورانگلینڈکے درمیان کھیلا گیا میچ بارش نے جیت لیا دونوں ٹیمیں برابررہیں، یریزکا تیسرامیچ ڈراہونے پرانگلینڈنے سیریزایک صفرسے جیت لی، جیمزاینڈریسن نےٹیسٹ کرکٹ میں6سووکٹیں مکمل کرلیں۔

پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں میدان میں پانچ دن رہیں لیکن بارش نے کسی کوبھی جیتنے نہ دیا اورآخرکارسیریزکاتیسراٹیسٹ میچ ڈراہوگیا اورسیریزانگلینڈ کے نام ہوگئی۔فالوآن ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگزمیں چاروکٹوں کے نقصان پرایک سوانیس رنزہی بنائے تھے کہ جو روٹ نے بابراعظم کومیچ ختم کرنے کی آفرکردی، جوانہوں نے قبول کرلی۔ میچ ختم ہواتوبابراعظم تریسٹھ رنزپرناٹ آؤٹ تھے۔ انہوں نے اپنی اننگزمیں اپنے کریئرکے دوہزاررنزبھی مکمل کرلئے۔

میچ کے آخری روزکی خاص بار انگلش فاسٹ باؤلرجیمزاینڈریسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھ سوویں وکٹ تھی، انہوں نے اظہرعلی کواکتیس رنزپرچلتا کیا تووہ چھ سوکھلاڑیوں کوآؤٹ کرنے والے پہلے ٹیسٹ فاسٹ باؤلربن گئے، ان سے پہلے مرلی دھرن،شین وارن اورانیل کمبلے یہ اعزازحاصل کرچکے ہیں۔جیمزاینڈریسن نے میچ کی پہلی اننگزمیں پانچ وکٹیں لی تھیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈنے اپنی پہلی اننگزپانچ سوتراسی رنزآٹھ کھلاڑی آؤٹ پرڈکلیئرکردی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگزمیں دوسوتہتررنزبنائے تھے۔ کراؤلی کومیچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا جبکہ جوزبٹلراورمحمدرضوان سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer