باغوں کے شہر کوآلودگی سے بچانے کیلئے بڑا فیصلہ

باغوں کے شہر کوآلودگی سے بچانے کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: باغوں کےشہر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہائی پروفائل لاہور فاریسٹیشن گروپ تشکیل دے دیا گیا،85 لاکھ پودوں کا ہدف مقرر، رواں سیزن میں 10 لاکھ سے زائد پودے لگیں گے۔

کمشنرلاہورڈویثرن وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی سربراہی میں 46 رکنی لاہور فاریسٹیشن گروپ تشکیل دے دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور فاریسٹیشن گروپ شہر میں آئندہ پانچ سالوں میں 85 لاکھ پودے لگوائے گا۔ گروپ شہر کے موسم کے اعتبار سےشجر کاری مہم کے لیے درختوں کی اقسام سے متعلق تجاویز دے گا، شہرکی اہم شاہراہوں سے ملحقہ نرسریزبھی بنائی جائیں گی۔

لاہور فاریسٹیشن گروپ شہرمیں سرکاری و نجی اراضی پر شجرکاری کی نشاہدہی کرے گا، شجر کاری مہم کی مانیٹرنگ ویب سائٹ کے ذریعے کی جائے گی، لاہور فاریسٹیشن گروپ نجی و سرکاری اداروں کے سربراہان کو شجر کاری کی راغب کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔ گروپ کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مکمل ڈیٹا بیس بھی مرتب کرنے کا پابند ہوگا، لاہور فاریسٹیشن گروپ کے ممبرز میں سیکرٹری ماحولیات، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری کواپریٹو اورچیئرمین لاہور رنگ روڑ اتھارٹی شامل ہوں گے۔

ایڈیشنل کمشنرلاہور، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، چیف آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، صدرلاہور چیمبر آف کامرس، سربراہ لاہور بچاؤ تحریک عمرانہ ٹوانہ، ماہر ماحولیات رافع عالم، نازش عطاء اللہ، سمعیہ خان ممتازاورعبداللہ خان سمیت دیگر بھی گروپ کے ممبرز ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer