ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: سول ایوی ایشن انتظامیہ ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی پہ قابو پانے میں ناکام، لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے عقلمندی سے جہاز بحفاظت ائیرپورٹ اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ رن وے پہ جہازوں کے ساتھ پرندہ ٹکرانے کے واقعات تھم نہ سکے، لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ، لندن سے لاہور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے انجن نمبر ایک سے پرندہ ٹکراگیا۔  پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر ایک سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے انجن کو نقصان پہنچا، پرندہ ٹکرانے سے متبادل جہاز نہ ہونے کی وجہ سے لاہور سے دبئی جانے والی پرواز دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 چار گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی جس پہ مسافروں نے ائیرپورٹ پی آئی اے کاونٹر پہ احتجاج کیا۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کو صبح 8 بجکر پچاس منٹ پر لاہور سے روانہ ہونا تھا، مگر ایک بج گیا، انتظامیہ پرواز کی روانگی کے حوالے سے وقت نہیں بتا رہی، حکومت سے درخواست ہے کہ وہ قومی ائیرلائن انتظامیہ کو مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer