عیشہ خان :ہیر میں انیس سالہ نوجوان فائرنگ سے جاں بحق، لاش گھر کی چھت سے برآمد،واقعہ قتل ہے یا خود کشی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
ہیر کے علاقہ میں ہر پالکی گاوں میں گھر کی چھت سے انیس سالہ نوجوان کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو دو گولیاں ایک سر میں اور دوسری پیٹ میں لگی ہے، واقعہ قتل ہے یا خود کشی تحقیقات اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہوگا۔ متوفی کی شناخت اللہ بخش کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا اور جائے قوعہ سے ملنے والی بندوق بھی قبضے میں لے لی۔