راکھی تہوارکی تیاریاں شروع، بہنوں کی دعائیں ، بھائیوں کا عہد

راکھی تہوارکی تیاریاں شروع، بہنوں کی دعائیں ، بھائیوں کا عہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم :ہندو برادری کی جانب سے راکھی کے تہوار کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ، راکھی بندھن کے تہوار میں بہنیں اپنے بھائیوں کو راکھی باندھ کر ہمیشہ حفاظت کی دعادیتی ہیں۔
رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کے پیار، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے،اس تہوار پرہندوبرادری اپنے گھروں میں خصوصی عبادات بھی کرتی ہے،اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دِیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمردرازی اور کامیابیوں کے لیے دعا کرتی ہیں۔
محبت کے اس اظہار کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے۔بچے بڑے سبھی بھگوان کرشن کی پوجا کرتے ہیں اور آرتی اتارتے ہیں۔لاہور میں بسنے والے ڈاکٹر منوہر چاند کہتے ہیں کہ اس تہوار کا مقصد بھائی بہنوں کے رشتے میں مضبوطی اور پیار پیدا کرنا ہے،ہندو برادری جہاں راکھی کے تہوار کو منا کر ایک مثبت پیغام دیتی ہے وہیں لاہور میں بسنے والے ہندووں کے مسائل کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer