(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ سے متعلق حتمی مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور نامزد گورنر کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ آج وزیراعظم کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم پر مشاورت کیلئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور نامزد گورنر چودھری سرور کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ ملاقات میں پنجاب کابینہ کے ناموں اور محکموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی کابینہ گورنر چودھر ی سرور کے بعد 28 اگست کو بروز منگل حلف اٹھائے گی جبکہ پہلے مرحلے میں 15 وزیر اور 3 مشیر حلف اٹھائیں گے.
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں کےمابین کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔