ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باب پاکستان منصوبے پر ایک بار پھر کام شروع ہونے کی امید پیدا ہو گئی

 باب پاکستان منصوبے پر ایک بار پھر کام شروع ہونے کی امید پیدا ہو گئی
کیپشن: City42 - Bab-e-Pakistan Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) باب پاکستان پراجیکٹ پر ایک بار پھر کام شروع ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ منصوبے کا سوا چار ارب روپے کا ترمیمی پی سی ون حتمی منظوری کیلئے محکمہ ہاﺅسنگ کو ارسال کردیا گیا۔

 پی ایچ اے کی جانب سے باب پاکستان  منصوبے کی منظوری لینے کے بعد محکمہ ہاﺅسنگ نے چند اعتراضات لگائے تھے جس پر پی ایچ اے حکام کو منصوبے میں مزید ترامیم کرنا پڑیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ باب پاکستان کی تعمیر کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنایا جائے گا جس کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹیم کی تنخواہیں مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہوں گی۔

محکمہ ہاﺅسنگ کی طرف سے ترمیم شدہ پی سی ون کی حتمی منظوری کے بعد منصوبے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ منصوبے میں سپورٹس کمپلیکس اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer