ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر ارکان آپس میں لڑپڑے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزرا مرتضیٰ جاوید عباسی اور میاں جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کی لیکن اراکین اسمبلی نے بیچ بچاو¿ کروایا، وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس لے جا کر بٹھا دیا، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ بھی دونوں وزرا کو خاموش کروانے کی کوشش کرتے رہے۔