ویب ڈیسک: اسلام آباد پارلیمنٹ میں بلاول بھٹو زرداری سے صحافی نے شادی کا سوال کیا، جس پر بلاول بھٹو مسکرا دیے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں تقریر سے قبل صحافی نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کی شادی کے متعلق سوال کیا، جس پر بلاول مسکرائے اور شادی سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر میں آج اس کا جواب دے دوں گا تو آج پارلیمنٹ میں کی میری تقریر آپ کھا جائیں گے۔ میرے جواب دینے پر میری پارلیمنٹ والی تقریر نہیں چلے گی۔