گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فائلوں کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کےلئے سکیننگ کاآغاز

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فائلوں کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کےلئے سکیننگ کاآغاز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فائلوں کا ڈیٹامحفوظ بنانے کےلئے سکینگ کاکنٹریکٹ ہوگیا.

6 سال پہلے ہونے والے کنٹریکٹ کے16روپے فی صفحہ کے مقابلے میں 10روپے کم فی صفحہ کنٹریکٹ پی آئی ٹی بی کو دے دیا گیا۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فائلوں کو دفتر میں ریکارڈ کے طور پر محفوظ بنانے کےلئے 3سال بعد سکیننگ کاآغاز ہوگیا۔محکمہ ایکسایز نے پی آئی ٹی بی کے ساتھ کنٹریکٹ کے بعد پنجاب بھر میں سکیننگ شروع کردی۔ایکسائز حکام کے مطابق 7سال قبل سکیننگ کے لئے فی صفحہ 16 روپے کنٹریکٹ کیا گیا تھا۔

پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ 3سال قبل کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد سکیننگ کا عمل رک گیا تھا۔محکمہ ایکسائز نے موجودہ کنٹریکٹ پہلے سال 7روپے فی صفحہ کیا ہے۔اگلے 2سال فی صفحہ 6 روپے وصول کئے جائیں گے۔سکیننگ کا عمل رکنے سے لاکھوں کی تعداد میں فائلیں سکین نہیں ہوسکیں۔