’ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی‘

’ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی نیت صاف نہیں، یہ آئین شکنی کی طرف بڑھ رہے ہیں، ملک میں انارکی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ پنچایت نہیں ہے، سپریم کورٹ نے آئین کی تشریح کے مطابق فیصلہ صادر کیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا سیاسی جماعتیں مل کر فیصلہ کرلیں، حکومتی وزرا روسٹرم کا وعدہ کرکے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے انکاری ہے، حکومت کا ملک میں انارکی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسپیکر جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، اسپیکر نے مذاکرات تو نہیں کرنے ہیں، ان کی نیت صاف نہیں، یہ آئین شکنی کی طرف بڑھ رہے ہیں، عدالت نے وقت دیا ہوا ہے، ہم عدالت میں حاضر ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ہم سننا چاہیں گے چیف جسٹس کیا فیصلہ کرتے ہیں، تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری  کا کہنا تھاکہ کابینہ اپنا فیصلہ پارلیمان کو بھیج دے اور دوتہائی اکثریت سےآئین کو بدل لے، دوسری صورت میں پنجاب اورکے پی میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کروائیں،آئین کو صرف بیانوں اور قراردادوں سے معطل نہیں کیا جاسکتا۔

Ansa Awais

Content Writer