دوستوں کی سخت گفتگو سن کر مایوسی ہوتی ہے،صدر مملکت عارف علوی

دوستوں کی سخت گفتگو سن کر مایوسی ہوتی ہے،صدر مملکت عارف علوی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہناہے کہ ٹی وی دیکھتا ہوں تو دوستوں کی سخت گفتگو سن کر مایوسی ہوتی ہے، جو ایک دوسرے میں عیب اور گندگی تلاش کرتے ہیں گویا کیچڑ اچھالنا ہی نجات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عارف علوی کاکہناتھا کہ شمس تبریزی کی یاد آتی ہے جنہوں نے کہا ”اصل گندگی اندر کی گندگی ہے“سطحی آلودگی آسانی سے دھل جاتی ہے،جو شفاف پانی سے بھی صاف نہیں ہو سکتے وہ نفرت، تعصب روح کو گھٹیابناتے ہیں۔

 صدر عارف علوی کا مزید کہناتھا کہ ہم اپنے جسم کو پرہیزگاری اور روزے سے پاک کرسکتے ہیں، لیکن محبت عفو اور درگزر سے ہی اپنے دلوں کو پاک کر سکتے ہیں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے وہ ہماری اس کام میں مدد کرے ۔