ویب ڈیسک :عیدکے بعد پہلے ہی کاروباری روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا اور قدر 2 ہزار امریکی ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔عالمی مارکیٹ میں برقرار رہنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے کے بعد 218650 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام کی قیمت 386 روپے بڑھ کر 187457 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 40 روپے اور 33.36 روپے اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں 2570 روپے اور 2203.36 روپے ہو گئی ہے۔