(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں واپسی کے بارے حتمی اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان سپرلیگ میں اپنی واپسی کے حوالے حتمی اعلان کیا، اس موقع پر سابق لیگ سپنر مشتاق احمد بھی موجود تھے، لالہ سےسوال کیا گیا کہ کیا وہ اگلی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کریں گے یا نہیں، انہوں نے جواب دیا کہ ’فرنچائز کرکٹ نوجوانوں کا کھیل ہے اور وہ دیگر لیجنڈز کے ساتھ ایم ایس ایل میں کھیلیں گے‘۔
سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ پی ایس ایل نوجوانوں کے لیے ہے۔ میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں اس لیے نوجوانوں کو پی ایس ایل میں کھیلنے دیں، میں، مشتاق احمد، انضمام الحق اور وقار یونس ایم ایس ایل میں کھیلیں گے۔
پی ایس ایل نوجوانوں کی کرکٹ ہے۔۔۔ ہم۔اب بزرگ ہوگئے ہیں۔۔ شاہد آفریدی pic.twitter.com/vA70U9pmvo
— Mariya Rajput (@mariya_raj10) April 25, 2022