ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں بچوں کے داخلے کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم اعلان

School education department,admission compeign
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یکم مئی سے سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
سرکاری سکولوں میں نئی کلاسسز کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے گالیکن داخلہ مہم کا آغاز سکولوں میں یکم مئی سے شروع کردیا جائے گا۔

موجودہ تعلیمی سال کا اختتام آئندہ سال 31 مارچ 2023 کو ہوگا۔سکول سربراہان کو داخلوں کیلئے سستی اشہتاری مہم چلانے کی اجازت ہوگی۔سکول کونسل داخلوں کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔داخلوں کیلئے مساجد میں لاوڈ سپیکر پر بھی اعلان بھی کروایا جاسکے گا۔تمام داخلوں کی انٹری سکول انفارمیشن سسٹم پر کیجائے گی۔