ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Asia cup hockey tournament,Asian hockey federation
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ایشیا کپ 23 مئی سے یکم جون تک انڈونیشیا جکارتہ میں کھیلا جائے گا،ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں پاکستان، بھارت ، جاپان اور انڈونیشیا شامل ہیں، پول بی میں ملائشیا ،کوریا، عمان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں  شامل ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 مئی کو بھارت کے خلاف کھیلے گی ،پاکستانی ٹیم 24 مئی کو انڈونیشیا اور 26 مئی جاپان کے مد مقابل آئے گی۔ایونٹ کی چار ٹاپ ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔