ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر سے متعلق بڑااعلان

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر سے متعلق بڑااعلان
کیپشن: Election Commission
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عمران خان نے  چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا ایک پلانٹڈ ایجنٹ ہے۔پشاور میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹیرنیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کا اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہ ان کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں۔ ان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پرامپورٹڈ حکومت مسلط ہے، آدھی کابینہ ضمانت پر ہے، بڑے ڈاکو مسلط ہوگئے ہیں۔یہ لوگ30 سال سے ملک میں چوری کررہےہیں، ملک سےپیسہ چوری کرکےباہرمحلات بنائے،ان کا پیسہ،بچےاورجائیدادیں ملک سےباہرہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کویکجاہوکران کامقابلہ کرناہوگا، کارکنان کو گلی گلی جاکرلوگوں کوتیارکرناہے، اپنی قوم کو اسلام آباد لےکرآؤنگا۔ امریکانےسازش کےتحت ان کوحکومت میں بیٹھایاہے، ہم اللہ کےسوا کسی کےسامنےنہیں جھکیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرصادق، میرجعفرنےامریکی سازش میں ساتھ دیا، لوٹوں کےحلقوں میں جانےکامنتظر ہوں، نورعالم کےحلقےمیں آنےاور ووٹ مانگنے کا انتظار ہے۔ ہماری حکومت پر کوئی کرپشن کاالزام نہیں، ہماری حکومت کو سازش کےتحت ہٹایاگیا، پاکستان آج بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےنام ای سی ایل سےنکال لیے، اب یہ لوگ اپنےکیسزختم کروائیں گے، نیب اورایف بی آرکو تباہ کردیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کرنی ہے۔دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا گیا، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔