ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں بچوں کی خطرناک وبا ، اسپتال وارڈ بھر گئے، والدین سے احتیاط کی اپیل

Diarrhea patient in services hospital
کیپشن: Diarrhea patient in services hospital
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عظمت اعوان: خطرناک وبا نے ننھے منّے بچوں کو اپنے نشانے میں رکھ لیا ۔ سروسز ہسپتال کا بچہ وارڈ ڈائریا کے مریضوں سے بھر گیا تمام بچوں کی حالت تشویشناک ہے ڈاکٹرز۔

 رپورٹ کے مطابق ہیڈ آف پیڈز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر پروفیسر طیبہ بٹ نے خبردار کیا ہے کہ اسپتالوں میں  80 فیصد بچے ڈائریا کے مرض میں مبتلا ہوکر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ  یہ تشویشناک صورتحال ہے اگر والدین کی جانب سے احتیاط نہ کی گئی تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس وقت وارڈ میں ٹوٹل 140 جبکہ 24 گھنٹوں میں 40 بچے ڈائریا سے زیر علاج ہیں اور تمام بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔کیونکہ جن بچوں کی حالات نارمل ہو انہیں او ار ایس اور ادویات دے کر گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈائریا  مرض سے بچاؤ کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو ابلا ہوا پانی پلائیں اور گھریلو اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور کوشش کی جائے کہ بچوں کو گھر میں تیار کی گئی اشیا ہی کھلائی جائیں۔ڈاکٹرز کے مطابق ایسے موسم میں بچوں کو باہر کی چیزیں کھلانا ان کی صحت کے لئے مضر ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں گھروں کو صاف ستھرا رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔ ڈائریا ہونے کی صورت میں نمکول یا او آر ایس والا پانی بار بار پلایا جائے تاکہ بچوں کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔