ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے

گورنر پنجاب صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے
کیپشن: Umar Sarfraz Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان: گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کوڈاکٹرز نے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جس کے بعد وہ گھر جا چکے ہیں۔

ترجمان سروسز ہسپتال کے مطابق سینئر فزیشن نے گورنر پنجاب کاچیک اپ کیا ہے اور اُن کے ٹیسٹ رپورٹس نارمل آنے پہ ادویات تجویز کر کے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب  ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال لایا گیا ۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں داخل کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کا حلف لینے سے انکار کررکھا ہے۔