ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے 2 ایم این اے گرفتار

تحریک انصاف کے 2 ایم این اے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منسوخ  ہونے پر  پاکستان تحریک انصاف کےدو ارکان قومی اسمبلی کو گرفتارکرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود  جہانگیر نے سندھ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار جمال مندوخیل کی جانب سے وکیل راجہ نذیر پیش ہوئے اور ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی جب کہ ملزمان کی جانب سے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے ملزمان کے حق میں دلائل دیے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عطااللہ اور فہیم خان کی عبوری ضمانت  منسوخ کردی۔

عدالت  کی جانب سے ضمانت منسوخ  کیے جانے کے بعد  پولیس نے پی ٹی آئی  کے دونوں  ارکان اسمبلی  کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار  کرلیا۔

واضح رہے کہ سابق  وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک  عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملہ  کیا جس میں تھوڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔