ویب ڈیسک:پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی نے نیا ہیئر کٹ لے کر اپنی خواتین مداحوں کے لیے آسانی پیدا کر دی ہے۔
اکستان شوبز انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ پروجیکٹس دینے والی اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا پر نام، ڈسپلے تبدیل کرنے کے بعد اب اپنا ہیئر کٹ بھی تبدیل کر لیا ہے۔
انسٹا گرام پر 8.3 ملین فالوورز رکھنے والی سجل علی کے نئے ہیئر کٹ نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے جس میں زیادہ تر تعداد خواتین مداحوں کی نظر آ رہی ہے۔
View this post on Instagram
سجل نے اپنے نئے ہیئر کٹ میں ایک خوبصورت شریر سی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی یہی تصویر انسٹا اسٹوری پر گانے سمیت لگائی ہے۔
سجل علی نے انسٹا اسٹوری پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مشہور گانے ’عجیب داستان ہے یہ‘ کا اضافہ کیا ہے۔