فاران یامین: کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ اوکاڑہ حویلی لکھا سے برآمد ہوگئی، پولیس نے دعا زہرہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
دعا زہرہ نے اپنی مرضی سے شادی کرنے کا وڈیو بیان بھی جاری کردیا ہے، بیان میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ والدین تشدد کرتے تھے اور زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے، میری عمر اٹھارہ سال ہے، گھروالوں نے غلط عمر بتائی ہے۔
پولیس کے مطابق دعا اور اس کا خاوند ظہیر مقامی زمیندار کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے۔گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے دعا زہرہ کے ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور پولیس کو کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا، پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کر رہی ہے۔
دعا زہرہ کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں لڑکی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں، پولیس نے جو نکاح نامے کے بارے میں بتایا ہے، اس کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لاہور میں کوئی فیملی ممبر نہیں ہے، نکاح کی خبروں کی تصدیق نہیں کرسکتا۔
کراچی سے لاپتہ دُعا زہرہ کی گمشدگی کا ڈراپ سین، ویڈیو پیغام منظرعام پر آگیا
— Azad Pakistani (Long Live Pakistan ????????) (@AzadPakistani92) April 26, 2022
میں نے اپنی پسند سے ظہیر احمد سے شادی کی، دُعا
میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کروانا چاہتے تھے، دعا
گھر والوں نے میری عمر غلط بتائی، میری عمر 18 سال ہے، دُعا#duazahra #DuaZehraKazmi pic.twitter.com/LfJd7TXWQs