(سٹی42)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عا مر لیا قت حسین کی دوسری شادی کے بعد اب ان کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار بھی سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ لڑکی اداکارہ ہانیہ خان ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہے۔ اس دعوے کے ساتھ ہانیہ نے عامر لیاقت حسین پر الزامات کی بوچھاڑ بھی کر دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اس پر کالا جادو کرکے اسے اپنی محبت میں گرفتار کیا اور پھر اس سے بے وفائی کر ڈالی۔
ویڈیو بیان میں ہانیہ نے بتا یا ہے کہ اس کے پاس عامر لیاقت کی طرف سے بھیجے گئے موبائل پیغامات، ویڈیو کالز کے سکرین شاٹس اور دیگر ثبوت موجود ہیں جن سے وہ ثابت کر سکتی ہے کہ عامر لیاقت اس کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہے۔
ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ہماری فیملی سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے ہماری محبت اور شادی کے خلاف ایک مہم شروع کر دی۔عامر کی بے وفائی پر میں اس قدر دلبرداشتہ ہوں کہ میں نے چار بار خودکشی کی کوشش کی ۔ عامر لیاقت کے کہنے پر میں نے اپنی والدہ اور والد پر بھی ہاتھ اٹھایا لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آ کر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہاءچھوڑ دیا ۔
دوسری جا نب ہانیہ خان کے الزام پر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا۔
واضح رہے کہ پا کستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ سے ہوئی جس سے دو بچے بھی ہیں۔اس کے بعد انکی شا دی طو بیٰ عا مر نامی لڑکی سے ہو ئی۔