لاہور میں پاک فوج کے جوان تعینات، مزید سختی کردی گئی

لاہور میں پاک فوج کے جوان تعینات، مزید سختی کردی گئی
کیپشن: Pak Army deployed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، شہر میں پاک فوج کے جوانوں نے چارج سنبھال لیا، شہر میں گشت شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کی درخواست پر انتظامیہ کی مدد اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد  کے لئے پاک فوج نے شہر میں چارج سنبھال لیا ہے۔ گلبرگ کے علاقے میں پاک فوج کے جوانوں نے گشت کیا۔ پاک فوج کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کا پیغام بھی لکھا گیا ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں، خود بچیں اور ملک کو بھی بچائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ سے فوج کی خدمات طلب کی تھیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نےفوج کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا،افسران نے رمضان بازاروں اور مارکیٹس کا بھی دورہ کیا، کورونا ایس او پیز کے متعلق چیکنگ کی گئی،پولیس کے مطابق ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن اویس شفیق، ایس پی آپریشنز سول لائنز صفدر رضا کاظمی کی سربراہی میں، مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

اس موقع پر پولیس کے ساتھ فوج،ضلعی انتظامیہ،ڈولفن، پیرو بھی ہمراہ تھی، فلیگ مارچ مختلف شاہراہوں سے گزرا، افسران نے راستے میں رمضان بازاروں اور مارکیٹس کا دورہ بھی کیا، کورونا ایس او پیز کے متعلق چیکنگ کی گئی،پولیس کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے فوج کیساتھ مل کر پیٹرولنگ کی جائے گی۔

مزید پڑھئے: آرمی چیف کا لاہور کور کے فیلڈ ایریا کا دورہ

علاوہ ازیں اے سی سٹی، ایس پی اقبال ٹائون ، رینجرز اور پاک آرمی کا اقبال ٹائون کے مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ،ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،شہر میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت اور انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئےمتحرک ہو گئی، این سی او سی کے فیصلوں ، ایس او پیز پر عملدرآمد اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئےشہر بھر میں مزید سختی کر دی گئی ہے۔

تحصیل سطح پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں ، اسسٹنٹ کمشنرز نے پاک آرمی، رینجرز اور پولیس کے ہمراہ پٹرولنگ اور چیکنگ شروع کر دی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ایس پی اقبال ٹائون نے رینجرز اور پاک آرمی کے ہمراہ اقبال ٹائون کے مختلف علاقوں میں پٹرولنگ کی جبکہ وحدت کالونی رمضان بازار سمیت مختلف مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer