ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر، سی سی پی او لاہور کی اہم پریس کانفرنس، بڑے فیصلے

کمشنر، سی سی پی او لاہور کی اہم پریس کانفرنس، بڑے فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے اہم فیصلے لئے گے سات بجے شہر کی سٹریٹ لائٹس بند کر دی جائے گی جبکہ ماسک نا پہنے والوں کو جیل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔  

کمشنر آفس ہونے والی پریس کانفرنس میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک سمیت پاک فوج اور رینجرز کے افسروں نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کورونا ایس او پیز سختی سے عملدرآمد کروانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کی، جس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے یہ کہا کہ روزانہ4 بجے کے بعد لاہور میں قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کا فلیگ مارچ ہو گا. مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں آمد و رفت کو بالکل زیرو سطح پر لائیں گے۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ اب ریسٹورنٹس کے باہر پارکنگ ڈائیننگ پر بھی پابندی ہو گی اور چھ بجے تمام مارکیٹس بند ہو گی جبکہ 50 فیصد عملے کی حد پر عمل نہ کرنیوالے دفاتر کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پریس کانفرنس میں کہا کہ سڑک پر موجود جو شخص بھی ماسک نہیں پہنے گا۔ اس پر قانون حرکت میں آئے گا اور جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ لاہور کووڈ کی شدید لہر کی وجہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت فیصلہ لینا عوام کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا ہے تاکہ شہر میں مزید کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور ہسپتالوں میں کرونا کے باعث بڑھتے دباو ہر قابو پایا جا سکے.

یہ بھی پڑھیں: مکمل لاک ڈاؤن کب ہوگا؟ یاسمین راشد نے بتا دیا

شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں،سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1304 مریض زیرعلاج ہیں،ہسپتالوں میں835 کورونا کےمصدقہ مریض  زیرعلاج ہیں  جبکہ 262مریض  تشویشناک حالت میں  وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔673 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس اور 369 آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں  جبکہ کورونا آئی سی یوز میں 87 فیصد سےزائد گنجائش ختم ہو چکی ہے،آکسیجن کےحامل70 فیصد بیڈز بھی بھر چکے ہیں۔