ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

Office Timing Change
کیپشن: Office Timing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: شہرمیں کورونا کے بڑھتے کیسز، حکومت پنجاب نے دفتری اوقات کار تبدیل کر نےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا کی شدت میں اضافے کے بعد این سی او سی کے حکم کے مطابق دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں دفتری اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجےتک ہونگے۔بروز جمعہ دفتری اوقات کار صبح نو سے دوپہرایک بجے تک ہونگے۔ ویلفیئر ونگ نے نوٹ منظوری کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس میں کورونا کی صورتحال پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔خصوصی دعا داتا دربار کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے کروائی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی، وفاق المدارس کے سربراہ حنیف جالندھری اور چیئر مین روایت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر علماء شر یک ہوئے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمر سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن اور ہمسائیوں کے ساتھ بہتر ین تعلقات کا حامی ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان نے بھارت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔ علماء اکرام نے گورنر پنجاب کو یقین دلایا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں علماء بھی حکومتی اداروں کیساتھ ہیں۔ 

شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں،سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1304 مریض زیرعلاج ہیں،ہسپتالوں میں835 کورونا کےمصدقہ مریض  زیرعلاج ہیں  جبکہ 262مریض  تشویشناک حالت میں  وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔673 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس اور 369 آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں  جبکہ کورونا آئی سی یوز میں 87 فیصد سےزائد گنجائش ختم ہو چکی ہے،آکسیجن کےحامل70 فیصد بیڈز بھی بھر چکے ہیں۔