کورونا وائرس، مساجد اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس، مساجد اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین جمالی ) ہم کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، رمضان کے بابرکت مہینے میں اہل ایمان گھروں اور مساجد میں کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں، روزانہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے ہیں۔

علما کرام کی اپیل پر کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ اور رحمت خداوندی کے حصول کیلئے شہر کی تمام بڑی مساجد میں اذانیں دی گئیں۔ بابرکت ماہ صیام کی مناسبت سے اہل ایمان نے خصوصی دعائیں کیں۔

مساجد میں اور گھروں کی چھتوں پراذان استغفار دی گئی۔ روزانہ کی طرح رات کے دس بجتے ہی شہر اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اٹھا۔ شہری کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اللہ کی پناہ اور مدد مانگتے رہے۔

مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذان دینے کے بعد سب نے انفرادی طور پر توبہ استغفار اور خصوصی دعائیں کیں۔ شہریوں نے اللہ سے مدد مانگی تاکہ رب العالمین اذان کی برکت سے کورونا وائرس کی شکل میں پھیلنے والی وبا کا جلد خاتمہ کردے۔

پاکستان میں  کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں  کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد265 ہوگئی ہے، مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12658 تک جا پہنچی۔

لاہور  میں  کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی ہے، جس کے بعد   مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے، ایک ہی روز میں 214  افراد وائرس میں مبتلا ہوگئےجبکہ 42 روز میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1217 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں 120 نئے کیسز کے بعدکورونا کے مریضوں کی تعداد 5446 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا سے اب تک 81 اموات ہوئیں جبکہ 1183افرادصحت یاب اور  22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔