نیب نے سابق وزیر اعظم کواشتہاری قرار دے دیا

نیب نے سابق وزیر اعظم کواشتہاری قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) میر شکیل الرحٰمن کیس میں نیب نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، سابق وزیر اعظم کواشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے میر شکیل الرحٰمن کو خلاف ضابطہ الاٹ کی گئی اراضی کیس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری کرانے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔نیب ذرائع کے مطابق نوازشریف متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے ، نیب کے سوالنامے کا جواب بھی نہیں دیا جس کے بعد اہم فیصلہ کیا گیاہے۔

یاد رہے اس سے قبل نیب لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کئی بار طلب کیا۔ نیب ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ میر شکیل الرحمان کو خلاف ضابطہ الاٹمنٹ کے راستے پلاٹ دیے، نواز شریف 1986 میں وزیر اعلی پنجاب تھے۔

 نیب کے مطابق نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ میر شکیل الرحمن کو 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس الاٹ کیے تھے۔

واضح رہے نیب نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا تھا اور ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا جہاں میر شکیل الرحمان کا 12 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer