ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ایتھلیٹ نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی ایتھلیٹ نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوکررہ گئیں ہیں مگر کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے، قومی کرکٹرز، ہاکی پلیئرز،ایتھلیٹ اور دیگر کھلاڑیوں نے اپنی پریکٹس جاری رکھی ہوئی ہے، فخر پاکستان عرفان محسود نےبھارتی  ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ عرفان محسود نے ’موسٹ سائیڈ لانجر‘ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایتھلیٹ عرفان محسود نے 60سیکنڈ میں  72 سائڈ لانجز کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔انہوں نے بھارت کے کھلاڑی بودی سئی دیپک کا ’موسٹ سائیڈ لانجز‘ ریکارڈ توڑا جس پر ان کا نام گنیز بُک میں شامل کیا گیا۔بھارتی سئی دیپک نے ایک منٹ میں 59 سائڈ لانجز کئے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فخر پاکستان عرفان محسود نے اپنی کامیابی کی خبر شیئر کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

Most side lunges in one minute guinness world record

A post shared by irfan mehsood (@muhammadirfanmehsood) on

واضح رہے اس سے پہلے عرفان محسود بھارت کے 6 عالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں ، عرفان محسود اپنے نام مجموعی طور پر 28 گنیز ورلڈ ریکارڈ  کرچکے ہیں۔عرفان محسود کا کہنا تھا کہ ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔ان کا مزید کہناتھا کہ ریکارڈ توڑنے کے لئے دن رات محنت کی، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ عرفان محسود نے  100 پانڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 2 انگلیوں پر 12 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ عالمی ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود  کا اس وقت کہناتھا کہ اب تک 18 بین الاقوامی ریکارڈ قائم کر چکا ہوں۔مزید ریکارڈ بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

View this post on Instagram

Finger tips pushups world record #guinnessworldrecord

A post shared by irfan mehsood (@muhammadirfanmehsood) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer