ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس:صحتیاب ہونیوالے بھی خطرے میں ہیں؟

کورونا وائرس:صحتیاب ہونیوالے بھی خطرے میں ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے مریض بھی خطرے میں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت  نے اس حوالے سے دنیا کو خبر دار کردیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اس وقت تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ ظاہر ہو کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد دوبارہ اس کے حملے سے محفوظ رہیں گے۔عام طور پر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریض ڈاکٹر کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کرتے اور احتیاطی تدابیر کو  نظر انداز کر دیتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا  ہے کہ صحت یاب ہونے والے افراد لاپروائی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ  اس وقت تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد اس کے دوبارہ حملے سے محفوظ ہو گئے ہیں۔ابھی تک اس کے واضح شواہد نہیں ملے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو ان کے جسم میں پیدا ہونے والے اینٹی باڈیز دوبارہ اس وبا کا شکار ہونے سے بچا سکیں گے۔ایسے افراد جو صحت یاب ہوگئے ہیں وہ لاپروائی کا مظاہرہ نہ کریں، خود کو اور دوسروں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیال رہے کہ متعدد حکومتیں اپنے ملک کی معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو تصدیقی دستاویز دینے پر غور کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ  کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی اور عالمگیر وبا نے 2 لاکھ افراد کی جانوں کو نگل لیا، امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔ اٹلی میں  26 ہزار 384 تک  انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں، اٹلی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے جبکہ 63 ہزار افراد اب تک موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سپین میں بھی کورونا سے ہلاکتیں ساڑھے 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد امریکا کے بعد اسپین میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer