( علی ساہی ) پنجاب پولیس اب اولیو گرین وردی ہی استعمال کرے گی، نئے آئی جی پنجاب نے اسلام آباد طرز کی بلیو رنگ کی یونیفارم کو مسترد کر دیا۔ وردی تبدیل کرنا ضروری ہوئی تو خاکی پینٹ اور کالی شرٹ بحال کی جاسکتی ہے۔
سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پہلے دربار میں اولیو گرین یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وردی پرانی بحال کرنے کے بجائے اسلام آباد طرز کی یونیفارم متعارف کروائی جائے گی۔ لیکن امجد جاویدسلیمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے پنجاب پولیس کے اہلکار و افسران کو اولیو گرین یونیفارم ہی پہننے کا حکم دیا ہے اور نئی یونیفارم پر کام روک دیاگیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے گوداموں میں پڑی اولیو گرین یونیفارم افسران واہلکاروں میں تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یونیفارم تبدیل کرنا ضروری ہوا تو سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ رکھی جائے گی۔