پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایم ٹی آئی ایکٹ 2019 موجودہ بل نامنظور قرار دے دیا

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایم ٹی آئی ایکٹ 2019 موجودہ بل نامنظور قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایم ٹی آئی ایکٹ 2019 موجودہ بل کو نامنظور قرار دے دیا، پیامی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی معاونت کے بعد بل منظور کرایا جائے ورنہ اگلا لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کامران احمد، ڈاکٹر اظہار چوہدری، ڈاکٹر اشرف نظامی سمیت دیگر نے گفتگو کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پی ایم اے کے خصوصی اجلاس میں ایم ٹی آئی ایکٹ 2019 پر تفصیلی بحث کی گئی، اجلاس میں قرار پایا کہ موجودہ شکل میں یہ بل بالکل ناقابل قبول ہے۔ کیونکہ اس میں اسٹیٹس کو شامل نہیں کیا گیا وزیر صحت سے درخواست کرتے ہیں کہ صوبائی کونسل ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دے جس میں سی پی ایس پی، سپیشلسٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن، وائی ڈی اے، سپریم بار ایسوسی ایشن، پنجاب ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی، سول سوسائٹی سمیت دیگر کو شامل کیا جائے۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم اے کی نامزد کمیٹی پنجاب اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرے گی جس کے ذریعے مجوزہ بل کے اندر اسٹیک ہولڈرز کی تجویز پر ترمیم کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer