( علی اکبر ) ن لیگی رہنما ملک احمد حکومت پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے گالم گلوچ کلچر کو فروغ دیا، دلیل کا جواب دلیل کے بجائے گالی سے دیا جاتا ہے۔
ایوان میں ہنگامہ آرائی اور لیگی رکن عظمیٰ بخاری سمیت دیگر کی رکنیت معطلی پر ملک احمد خان پھٹ پڑے، کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کا رویہ انتہائی تضیحک آمیز ہے، اگر انہیں خواتین رکن سے بات کرنے کی تمیز نہیں تو وہ ایوان چلانے کا بھی استحقاق نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، تضیحک آمیز رویہ اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی روایات کے برعکس چلایا جارہا ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور کی خوشنودی کی خاطر رولز کو معطل کرکے آب پاک اتھارٹی کا بل منظور کرایا گیا۔