(علی رامے) جرمن کمپنی نے پنجاب میں 7 لاکھ 50 ہزار نوکریاں دینے کی پیشکش کردی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کےتحت ایک ہزار وہیکل فٹنس سنٹر بنا کر نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔
جرمن کمپنی نے حکومت پنجاب کو آفر کرتے ہوئےحکومت سےاراضی دینےکابھی مطالبہ کیا کہ انہیں وہیکل انسپکشن سنٹر بنانےکےلیےجگہ دی جائے، جرمن کمپنی انسپکشن سنٹر پر گاڑیوں سے حاصل ہونے والے ریونیو پر 30 فیصد حکومت کو دے گی، لاہورسمیت صوبہ بھرمیں بین الاقوامی طرز کا وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائےگا، منصوبےکی سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے.
ایرو وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم سے پنجاب بھر میں 1000 وہیکل ٹیسٹنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے، جس کا مقصد حادثات کی روک تھام، ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا اور روڈ سیفٹی سٹریٹیجی کو یقینی بنانا ہے، یہ ابتدائی معاہدہ 25 سال کا ہو گا، ای وی ایف ٹی ایس کی جانب سے پرائیویٹ اکیڈمی میں وہیکل ٹیسٹرز کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ گاڑی کی ٹیسٹنگ سسٹم کی مدت 3 سال ہو گی، کار، پک اپ، ویگن اور 16 سیٹوں تک کی منی بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔
کمپنی گزشتہ 50 سالوں سےیورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں کام کر رہی ہے، گاڑیوں کاسالانہ فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم سےسرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، تاریخی گاڑیاں وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم سےمستشنیٰ ہونگی، وہیکل فٹنس ٹیسٹ کیلئے پیشگی اور موقع پر ٹیسٹنگ اسٹیشن پر گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکٹ حاصل کیا جاسکے گا۔