(زین مدنی ) لالی ووڈ انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی خود کو آنٹی کہنے پرغصہ میں آگئیں، سوال کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ایک خاتون نے انہیں بڑی عمر کا طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنٹی! اب تمہاری اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے، گلوکارہ حدیقہ کہانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی ضرورت آپ کو ہر عمر میں ہوتی ہے، اگر اللہ مجھے توانائی، طاقت اور حوصلہ دیتا ہے کہ میں 55 ،65 اور75 سال کی عمر میں بھی اتنی ہی سرگرم رہوں تو میں رہوں گی۔ معاشرے کو بالکل اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے بتائے کہ مجھے کیسے زندگی گزارنی ہے؟