(نبیل ملک) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس پاکستان کے ملک بھر میں موجود ملازمین کے لیےزبردست خوشخبری، گریڈ پانچ، سات اور نو کے تمام ملازمین کو اگلے دو دو گریڈز میں فوری ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب حکومت کے بڑوں نے کنٹریکٹ ملازمین کو بڑی خوشخبری دینے کیلئے سر جوڑ لیے
سٹی 42 ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف پاکستان میجر جنرل علی عباس حیدر نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کی کاپی سٹی 42 نے حاصل کر لی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس ایف میں پانچویں گریڈ کے تمام کارپورلز ک وفوری طور پر ساتویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ اسی طرح اے ایس ایف میں گریڈ سات کے تمام سارجنٹس کو فوری طور پر نویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی جبکہ اے ایس ایف میں گریڈ نو کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو فوری طور پر گیارہویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے بڑا فیصلہ کرلیا، عمران خان کی نیندیں اُڑ گئیں
ایک ساتھ اگلے دو گریڈز میں ترقی ملنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ایک دوسرے کو مُبارک باد پیش کی۔