غیر معیاری انجکشن کے سبب بینائی سے محروم خاتون کا پہلا آپریشن کامیاب

Lahore, Mayo Hospital, Eyesight affected patients, Chief Minister Mohsin Naqvi, Drug Inspectors suspended, fake injection case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: غیر معیاری انجکشن کے استعمال کے نتیجہ میں بینائی سے محروم ہونے والے مریضوں میں سے ایک خاتون کا میوہسپتال میں پہلا آپریشن کامیاب ہو گیا۔

غیر معیاری انجکشن کے سبب بینائی سے محروم ہونے والے مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے دوران ان کی بینائی بحال کرنے کے لئے ضروری سرجری بھی کی جا رہی ہے۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ محسن نقوی بینائی متاثر ہونے والے مریضوں کے حالات کا جائزہ لینے میو ہسپتال گئے تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ایک مریضہ افشان کی بینائی کی بحالی کے لئے پہلا آپریشن کامیاب ہو گیا ہے۔ مریضہ افشاں اور دیگر مریضوں کی بینائی کی بحالی کے  لئے کوششوں کے متعلق ڈاکٹر اسد اسلم اور دیگر معا  لجین نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو  تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا،پوری حکومت متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہے،وزراء بھی تیمارداری کے لئے آئے ہیں۔حکومت پنجاب متاثرہ مریضوں کو سرکاری خرچ پر مفت علاج کی ہر ضروری سہولت فراہم کررہی ہے۔