معاشی بحالی پلان کی کابینہ کمیٹی کااجلاس،صنعتوں کو اوسط قیمت پر بجلی گیس فراہم کریں گے، گوہراعجاز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:اسلام آباد  میں معاشی بحالی پلان کی کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں صنعتوں کو بجلی اور گیس کی اوسط قیمتوں پر فراہمی اور دستیابی کے معاملہ پر فیصلے کئے جائیں گے۔
وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کمیٹی معاشی بحالی پلان کا اجلاس ہو رہا ہے۔ 10 ارب ڈالر کی سرپلس برآمدات موجود ہیں۔ گوہر اعجاز نے یقین کے ساتھ بتایا کہ اس سال ملکی  برآمدات میں 10 ارب ڈالرز کا اضافہ کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی صنعتوں کو چلانا بہت اہم ہے۔معاشی بحالی پلان کی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتوں کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں اور دستیابی پر بات چیت ہوگی۔

  گوہر اعجاز نے بتایا کہ جو صنعتیں چوری نہیں کر رہی انہیں سہولت دینا چاہتے ہیں۔ جو صنعتیں پورا بل ادا کر رہی ہیں انہیں اوسط ٹیرف ملنا چاہیئے۔ صنعتیں بجلی اور گیس کے ویلنگ چارجز مانگ رہی ہیں۔

  گوہر اعجاز نے کہا کہ صنعتوں کے اپنے پاور پلانٹس موجود ہیں اور ملک میں گیس موجود ہے ۔ جو گیس پلانٹس ایل این جی اور قدرتی گیس پر لگے ہیں انہیں اوسط قیمت دے دیں۔

ایک سوال کے جواب میں گوہر اعجاز نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں گیس کی قیمتوں میں فرق رہے گا۔ سندھ کی صنعتیں ویکوگ کرلیں۔ بجلی میں بھی ویلنگ چارجز متعارف کرائیں گے۔