ہنڈی حوالہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن, دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے برآمد

ہنڈی حوالہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن, دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ملکی و غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت کرنیوالوں اور ہنڈی حوالہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کی ہدایت پر ملکی و غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت کرنیوالوں اور ہنڈی حوالہ مافیا کے خلاف بڑے  کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ 

 کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے نسبت روڈ گوالمنڈی لاہور ریڈ کرکے ملکی کرنسی  مالیتی دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ۔ غیر قانونی کاروبار ہنڈی  حوالہ اور ملکی و غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت  میں ملوث ملزمان حمز اللہ اور آیاز اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔  ملزمان سے ملکی کرنسی دو کروڑ اٹھارہ لاکھ   روپے پاکستانی برآمد ہوئی۔ 

 ایف آئی اے کے مطابق ملزمان لاہور کی مختلف پارٹیوں سے بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک بذریعہ ہنڈی حوالہ غیر قانونی طور پر بھجوا کر ملکی معیشت کو بھاری مالی نقصان پہنچا رہے تھے ۔ ملزمان کے دیگر ملوث ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحرک جاری ہے۔