ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آئے روز پولیس مقابلوں کے باوجود کرائم کا گراف کم نہ ہوسکا

لاہور میں آئے روز پولیس مقابلوں کے باوجود کرائم کا گراف کم نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : لاہور میں آئے روز ہونے والے پولیس مقابلوں کے باوجود کرائم کا گراف کم نہ ہو سکا۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آٹھ ماہ کے دوران پولیس کی جانب سے 90مبینہ پولیس مقابلے کیے گئے، مبینہ پولیس مقابلوں میں 52ڈاکو ماردیے گئے۔ 

پولیس ریکارڈ  کے مطابق مقابلوں کے دوران پولیس کے دو اہلکار  شہید اور چار زخمی ہوئے۔ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران جوڈیشل انکوائری میں کوئی بھی پولیس افسر کو گنہگار نہیں ٹھہرایا گیا ۔ سب سے زیادہ پولیس مقابلے سی آئی اے پولیس کے ساتھ رونما ہوئے۔ 

دوسری جانب آٹھ ماہ کے دوران شہریوں کی اربوں روپے کی جمع پونجی ڈاکو اور چور لوٹ کر فرار ہوگئے۔