ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظا میہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

ڈینگی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظا میہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسا م سلطا ن : شہرمیں بارشیں، بدلتاموسم، ضلعی انتظامیہ  ڈینگی  روک تھام کیلئےمتحرک ہے۔
ڈی سی رافعہ حیدر  نے  یوسی  120 اے، جوہر ٹاؤن میں 3 ڈینگی مریضوں کی عیادت کی,ڈی سی لاہور نے ڈینگی مریضوں کے گھر اور اطراف میں کیس رسپانس کا جائزہ لیا,گھروں کے باہر درست ڈور مارکنگ نہ ہونے پر ایریا انچارج کو وارننگ نوٹس جاری کر دیا ۔
  ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ڈینگی ٹیمیں سرویلنس میں تیزی لائیں، مشکوک مقامات پر سپرے کریں،گھروں کے باہر ڈور مارکنگ یقینی بنائی جائے، کوئی بھی گھر ڈور مارکنگ کے بغیر نہ ہو۔