بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کا اہم شاہراؤں پر داخلہ بند  

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کا اہم شاہراؤں پر داخلہ بند  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد )بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا آج سے صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراؤں پر داخلہ بند کر دیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  سی ٹی او لاہور کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ آج سے مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ  موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور ایسے شہریوں کی موٹرسائیکلوں کو بھی بند کر دیا جائیگا۔ 

 سی ٹی اومستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو کسی بھی اہم و مصروف شاہراہ پر نہیں آنے دیا جائے گا، مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف غفلت و لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمات کا بھی حکم،کوئی بھی سرکاری و نیم سرکاری ادارے کا اہلکار پابندی سے مستثنیٰ نہیں، شاہدرہ،جی ٹی روڈ، برکی روڈ، بیدیاں روڈ، رائے ونڈ روڈ، روہی نالہ فیروز پور روڈ پر ناکہ بندی،ملتان روڈ، علامہ اقبال روڈ، خیابان جناح روڈ، پیکو روڈ سمیت ریموٹ ایریاز میں بھی ناکہ بند ہوگی،قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔